اپنی ہی بھابھی کا گھر لوٹنے والے گرفتار

اپنی ہی بھابھی کا گھر لوٹنے والے گرفتار
اپنی ہی بھابھی کا گھر لوٹنے والے گرفتار

  



عجمان(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اپنی ہی بھابھی کا گھر لوٹنے والا دیور گرفتار ہو گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ملزم کے بھائی اور بھابھی میں علیحدگی ہو چکی ہے اور انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس کی بھابھی اپنے الگ فلیٹ میں رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز ملزم خاتون کی عدم موجودگی میں اس کے فلیٹ میں داخل ہوا اور قیمتی اشیاءچوری کرکے فرار ہو گیا۔

ملزم کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لی۔ اس واردات میں ملزم کی بہن بھی اس کے ہمراہ تھی۔ خاتون نے پولیس کو درج کروائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”جب میں گھر واپس آئی تو گھر کا تمام سامان ادھر ادھر بکھرا پڑا تھا اور زیورات، موبائل فونز، بچوں کی ویڈیو گیمز اور دیگر قیمتی اشیاءغائب تھیں۔ جب میں نے فلیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی تو مجھے پتا چلا کہ میرا دیور اور نند میرے گھر میں گھسے تھے۔دوسری طرف ملزم اور اس کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بھابھی کی اجازت سے اس کے گھر میں داخل ہوئے تھے اور ان کے وہاں جانے کا مقصد اس کی اپنے بھائی کے ساتھ مصالحت کروانا تھا تاکہ ان کی طلاق نہ ہو۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : عرب دنیا