ڈلیوری کے ساتھ بوسہ مفت، دبئی میں پاکستانی شہری کو برطانوی خاتون کے ساتھ زبردستی بہت مہنگی پڑگئی

ڈلیوری کے ساتھ بوسہ مفت، دبئی میں پاکستانی شہری کو برطانوی خاتون کے ساتھ ...
ڈلیوری کے ساتھ بوسہ مفت، دبئی میں پاکستانی شہری کو برطانوی خاتون کے ساتھ زبردستی بہت مہنگی پڑگئی

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی ڈلیوری بوائے نے ایک برطانوی خاتون کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ گرفتار کر لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس برطانوی خاتون نے ایک سائیکل کا آرڈر دیا تھا جو ڈلیور کرنے 35سالہ پاکستانی شخص ان کے گھر گیا اور وہاں 34سالہ برطانوی خاتون کو بوسہ دے دیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میں نے اپنے شوہر کو تحفے میں دینے کے لیے سائیکل آرڈر کی تھی۔ جب ملزم نے میرے گھر کی بیل بجائی اور میں نے دروازہ کھولا تو اس نے ہاتھ ملاتے ہوئے میرے ہاتھ کو بوسہ دے دیا۔“

خاتون نے بتایا کہ ”اس کی یہ حرکت دیکھ کر میں دنگ رہ گئی۔ مجھے اس نے بتایا کہ وہ سائیکل ڈلیور کرنے آیا ہے۔ یہ کہہ کر وہ گاڑی کی طرف گیا اور سائیکل نکال کر دروازے کے پاس لا کر رکھ دی اور دوبارہ میرے بازو سے پکڑ کر مجھے کھینچا اور پھر بوسہ دے دیا۔ دوسری بار اس حرکت پر میں انتہائی خوفزدہ ہو گئی اور اندر بھاگ گئی۔ اس کے بعد اس نے مجھے واٹس ایپ پر میسجز کرنے شروع کر دیئے۔ جن میں اس نے معافی مانگی اور کہا کہ وہ میرا دوست بننا چاہتا تھا اس لیے بوسہ دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ سائیکل کی کبھی مرمت کرانی پڑے تو مجھے بلا لینا۔“ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اسے 16فروری کو سزا سنائی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا