سکولوں میں طلبا کے ساتھ ’یہ والا ‘عمل بھی جسمانی تشدد میں شامل ہو گا ،محکمہ تعلیم نے اعلان کر دیا

سکولوں میں طلبا کے ساتھ ’یہ والا ‘عمل بھی جسمانی تشدد میں شامل ہو گا ،محکمہ ...
سکولوں میں طلبا کے ساتھ ’یہ والا ‘عمل بھی جسمانی تشدد میں شامل ہو گا ،محکمہ تعلیم نے اعلان کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا، دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، چھڑی کے ساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبا پر تشدد کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق طلبا کو مرغا بنانا اور دیگر سزاؤں کو بھی جسمانی سزا میں شامل کیا گیا ہے،اس بار بچوں کو مرچیں کھلانا بھی جسمانی تشدد میں شامل کیا گیا، مذکورہ قسم کی سزائیں دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنااور دانت سے کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا  جبکہ چھڑی کے ساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے بچوں کو  مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، اس عمل میں شامل اساتذہ کے  ساتھ ساتھ  مذکورہ سکول کے  سربراہ کو بھی سخت سزا  کا سامنا کرنا  پڑے گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور