اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی پر ایسا الزام لگا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی پر ایسا الزام لگا دیا کہ ...
اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی پر ایسا الزام لگا دیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ماضی میں انہیں شادی کی آفر کی تھی اور مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو ہیں اس لیے میں نے منع کر دیا۔

نجی چینل کے مارننگ شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہادر لوگ بہت پسند ہیں مگر لالی وڈ میں میرے دوست بھی ہیں اور دشمن بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا ان میں خوف ہوتا ہے، میں بے خوف ہوں کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اسی کی بدولت میں اپنے لیے پیسے بھی کما سکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ و شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے میرا آئیڈیل ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں۔

مزید : تفریح