ڈرامہ سیریل ہمسفر میں اشعر اور خرد کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حریم، اب کیسی دکھتی ہے؟ تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ڈرامہ سیریل ہمسفر میں اشعر اور خرد کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حریم، اب ...
ڈرامہ سیریل ہمسفر میں اشعر اور خرد کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حریم، اب کیسی دکھتی ہے؟ تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 2011 میں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ہمسفر کی چائلڈ آرٹسٹ حریم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ہمسفر میں حریم کا کردار نبھانے والی حریم کا اصل نام سارہ کاشف راجپوت ہے اور وہ کراچی میں رہتی ہیں۔

ہمسفر میں خرد (ماہرہ خان) اور اشعر (فواد خان) کی بیٹی حریم کا کردار نبھانے والی اداکارہ سارہ کاشف 12 جنوری 2005 کو پیدا ہوئیں۔

ہمسفر ڈرامے میں بہترین اداکاری پر انہیں 2013 میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں بہترین چائلڈ سٹار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہمسفر کے بعد بھی انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کا سلسلہ جاری رکھا اور چھوٹی، شبِ زندگی، آدھا سورج اور مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے ، جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ مختلف ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید : تفریح