مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری عبد الستار وریو انتقال کر گئے۔

تفصیل کےمطابق سیالکوٹ کی شناخت سمجھےجانےوالےمعروف سیاسی خاندان کےسربراہ چوہدری عبدالستاروریو خالق حقیقی سے جاملے،مرحوم عبدالستار وریو کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئرسیاستدانوں اورمیاں نواز شریف کےجانثار اور باعتماد ساتھیوں میں ہوتاتھا۔کئی مرتبہ قومی  اورصوبائی اسمبلی کےممبرمنتخب ہونے والے چوہدری عبدالستاروریونواز شریف کےدوسرے دورمیں وفاقی وزیربھی رہےجبکہ اُنہیں سیالکوٹ کے ضلعی چیئرمین رہنےکااعزازبھی حاصل تھا۔گجر قبیلےسےتعلق رکھنے والےملک کےمعروف سیاستدانوں  چوہدری عبدالستاروریو اوراُن کے بھائی چوہدری اخترعلی وریو کی وجہ سے سیالکوٹ کےچھوٹے سے گاؤں’’وریو ‘‘ کی  شہرت ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔یاد رہے کہ چوہدری عبد الستار وریو کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی  چوہدری ارمغان سبحانی نے الیکشن 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے  ٹکٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ چوہدری  اختر وریو مرحوم کے صاحبزادے اور عبدالستار وریو کے بھتیجے چوہدری خوش اختر سبحانی ن لیگ کے دور میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور اب رکن پنجاب اسمبلی ہیں ۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالستار وریو  کی نماز جنازہ اُن کے آبائی گاؤں سیالکوٹ  میں کل بدھ کے روز  ایک بجے دوپہر ادا کی جائے گی،جس میں  سینئر مسلم لیگی راہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوں گے ۔

مزید : قومی