برازیل میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،58افراد ہلاک،40ہزار بے گھر اور ہزاروں لاپتا ہو گئے

برازیل میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،58افراد ...
برازیل میں ایک ہفتے سے جاری بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،58افراد ہلاک،40ہزار بے گھر اور ہزاروں لاپتا ہو گئے

  



ریو ڈی جنیرو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوب مشرقی برازیل میں شدید سیلاب کے باعث کم از کم 58افراد ہلاک اور 40ہزار سے زیاہ بے گھر ہوگئے،سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جنیرو، مناس جریس اور ایسپی ریٹو سنتو کی ریاستیں ہوئی ہیں،یہاں موسلادھار بارشوں نے گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جنوب مشرقی برازیل  کے صوبے مناس جریس میں جمعہ سے شروع  ہونے والی شدید بارشوں کے باعث اب تک  58 افراد ہلاک جبکہ 30 ہزار افراد لاپتہ اور دیگر 65زخمی ہوئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے مناس کے   کل 101قصبوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث 14609افراد کو ان کے گھروں سے باہر نکال لیا گیا ہے اور40 ہزار دیگر افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔ریاستی دارالحکومت بیلو ہوریزنٹے میں مٹی کے تودے گرنے کے با عث 13اموات ہو ئی ہیں۔ایس پی ریٹو سنتو میں9افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریو ڈی جنیرو میں کم ازکم 2ہلاکتوں کا پتہ چلا ہے۔برازیل کی حکومت نے جنوبی ایسپی ریٹو سنتوکے 4 قصبات کو جہاں بارشوں کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔متاثرہ علاقوں سے  نقل مکانی کرنے والے  افراد کی تعداد  40 ہزار    جبکہ لا پتہ ہونے والوں کی تعداد 30 ہو چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی