13 سالہ لڑکی کا آپریشن، اندر سے انسانی بال اور گیند سمیت کیا کچھ نکلا؟ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

13 سالہ لڑکی کا آپریشن، اندر سے انسانی بال اور گیند سمیت کیا کچھ نکلا؟ ڈاکٹرز ...
13 سالہ لڑکی کا آپریشن، اندر سے انسانی بال اور گیند سمیت کیا کچھ نکلا؟ ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے

  



چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئٹمبور میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 13 سالہ لڑکی کے پیٹ سے انسانی بال، شیمپو کے پیکٹ ، پلاسٹک کی بوتلیں اور گیند نکالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتویں جماعت کی 13 سالہ طالبہ کچھ عرصے سے پیٹ میں درد کی شکایت کر رہی تھی، والدین اسے ہسپتال لے کر گئے جہاں طبی معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں پلاسٹک کی گیند ہے۔ ڈاکٹرز نے اینڈو سکوپی کے ذریعے گیند نکالنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی جس کے بعد اس کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

ڈاکٹرز نے آپریشن کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے پیٹ میں صرف گیند ہی نہیں اور بھی بہت کچھ موجود ہے۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے لڑکی کے پیٹ سے آدھا کلو انسانی بال، شیمپو کے خالی ریپر، گیند اور پلاسٹک کی دیگر اشیاءنکالی ہیں۔

بچی کے اہلخانہ کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ان کے ایک قریبی رشتہ دار کی موت ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی اور اسی وجہ سے اس نے یہ چیزیں کھانا شروع کردی تھیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد بچی روبصحت ہے اور جلد ہی اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس