راولپنڈی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

راولپنڈی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا
راولپنڈی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شادمان کی پاکستان کیخلاف راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میڈیکل عملے کے مطابق کلائی کی انجری کے شکار شادمان کو پیر کے روز ایک انجکشن دے کر ایک ہفتہ آرام تجویز کیا گیا تھا۔ شادمان بنگلور میں چند ماہ قبل کھیلے گئے تھیماپیا میموریل ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور صرف دو میچز کھیل کر ہی وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ اس کے بعد انہیں بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کیا گیا جس دوران انجری تازہ ہو گئی اور تب سے ہی وہ اس سے چھٹکارے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

بدقسمتی سے انہیں اس انجری کے سبب ہی بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کے ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا اور بورڈ کے چیف فزیشن دیباشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور تین سے چار روز بعد ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ ممکن ہو سکے گا۔

مزید : کھیل