شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں پشاور میں انتقال کرگئیں

شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں پشاور میں انتقال کرگئیں
شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں پشاور میں انتقال کرگئیں

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی چچا زاد بہن نور جہاں پشاور میں انتقال کرگئیں۔

شاہ رخ خان کی پشاور میں مقیم کزن نور جہاں پشاور میں مقیم تھیں اور کافی عرصہ سے علالت کا شکار تھیں، انہوں نے 54 برس کی عمر میں منگل کے روز اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ نور جہاں کی نماز جنازہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12 بجے پشاور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا جائے گا۔

نور جہاں اس وقت میڈیا کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے 2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے چچا تاج محمد کے صاحبزادے ہیں جو تقسیم ہند سے پہلے پشاور سے دلی گئے تھے اور تقسیم کے بعد وہیں کے ہو کر رہ گئے تھے۔

مزید : Breaking News /تفریح /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور