سفاک ماں کا اپنی 2 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ آپ کی روح بھی تڑپ اٹھے گی

سفاک ماں کا اپنی 2 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ آپ کی روح بھی تڑپ ...
سفاک ماں کا اپنی 2 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کہ آپ کی روح بھی تڑپ اٹھے گی

  



کولکتہ (ڈیلی پاکستان  آن لائن) بھارت میں پتھر دل ماں نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ ماں سندھیا مالو نے کام کی تھکن کے باعث غصے میں آکر اپنی دو ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا اور بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر عمارت کے مین ہول میں پھینک دیا۔سفاک ماں نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور بیٹی کے کھو جانے کا ڈرامہ کیا،سندھیا نے پولیس کو بھی چکمہ دینے کی کوشش کی اور بچی کے کھوجانے کی جھوٹی کہانی بیان کی۔پولیس نے ماں کے بیان میں متضاد باتوں سے متعلق سختی سے پوچھ گچھ کی تو سندھیا نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد بچی کی لاش عمارت کے گٹر سے برآمد کرلی گئی۔ سندھیا ملازمت کرتی تھی اور اس دن بھی تھکی ہوئی گھر آئی تھی اور بچی کے شور شرابے پر غصے میں آپے سے باہر ہو کر پہلے معصوم بچی کے منہ کو ٹیپ سے باندھ کر قتل کیا اور بعد ازاں اپنا جرم چھپانے کے لئے ننھی لاش کو گٹر میں پھیک دیا تھا ۔

مزید : جرم و انصاف