سرفراز احمد پر اللہ کی رحمت،ننھی پری کی تصویر سامنے آگئی

سرفراز احمد پر اللہ کی رحمت،ننھی پری کی تصویر سامنے آگئی
سرفراز احمد پر اللہ کی رحمت،ننھی پری کی تصویر سامنے آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کواللہ نے بیٹی سے نواز دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ نے بیٹی دے کر اپنی رحمت سے نواز دیا ،الحمداللہ“۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے نے اپنی ننھی بہن کو اٹھا یا ہواہے اور اس موقع پر وہ بے حد خوش دکھائی دے رہا ہے ۔سرفراز احمد کو احمد شہزاد نے مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ سرفراز احمد خراب کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھانے پر انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتاہے ۔

مزید : کھیل