بچوں کی شادی سے پہلے فرار ہونے والے دولہا کے ابا اور دلہن کی اماں مل گئے

بچوں کی شادی سے پہلے فرار ہونے والے دولہا کے ابا اور دلہن کی اماں مل گئے
بچوں کی شادی سے پہلے فرار ہونے والے دولہا کے ابا اور دلہن کی اماں مل گئے

  



احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں اپنے ہی بچوں کی شادی سے پہلے فرار ہونے والے دولہا کے والد اور دلہن کی والدہ لگ بھگ ایک مہینہ غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں اپنے بچوں کی شادی سے پہلے فرار ہونے والے راکیش اور سواتی پولیس کے سامنے پیش ہوگئے۔ سواتی نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے بچپن کی محبت راکیش کے ساتھ اپنی مرضی سے بھاگی تھی۔

دوسری جانب سواتی کے شوہر نے انہیں گھر لے جانے سے انکار کردیا ، پولیس اہلکاروں نے انہیں سمجھایا تو اس نے کہا کہ انہیں سوچنے کیلئے کچھ وقت دیا جائے جس کے بعد سواتی کو میکے بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ گجرات میں ایک لڑکے اور لڑکی کی شادی فروری کے پہلے ہفتے میں ہونا طے پائی تھی لیکن 10جنوری کو دولہا کا والد دلہن کی ماں کو لے کر بھاگ گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن راکیش کے غریب ہونے کی وجہ سے سواتی کے والدین نے اس کی شادی کسی کاروباری شخص کے ساتھ کردی تھی۔

ایک سال پہلے دونوں کی ایک فوتگی پر ملاقات ہوئی تو پرانی محبت جاگ اٹھی، راکیش نے اپنے بیٹے کیلئے سواتی کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا ۔ ان کی درخواست فوری قبول ہوئی اور بچوں کی 8 ماہ پہلے منگنی کردی گئی ، دونوں خاندان والدین کی پرانی محبت سے بے خبر شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ انہوں نے 10 جنوری کا چاند چڑھادیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس