کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا،پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی :مومنہ وحید

کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا،پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی :مومنہ وحید
 کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا،پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی :مومنہ وحید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما  اور رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہاہےکہ  کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی،معاشی ترقی کےلئےلائحہ عمل مرتب کرلیاہےاوراب ملک میں سیاسی و معاشی بہتری آئے گی،معاشی ترقی کےلئے حکومت نے اپنی ترجیحات عصری تقاضوں کے مطابق طے کی ہیں،اگر ماضی میں لوٹ مار نہ ہوتی اور خزانہ خالی نہ ہوتا تو اب صورت حال بہت مختلف ہوتی۔

نجی ٹی  وی کےمطابق رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہاکہ مخالفین صرف الزام ترشی تک محدود ہیں،حکومت کہیں نہیں جارہی، مخالفین باتیں کرتے رہتے ہیں، حکومت کہیں نہیں جارہی،ہم پانچ سال پورے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے کہ اتحادی ہمیں چھوڑکر جارہے ہیں، کوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا، انہوں نے کہا کہ ابھی تک تو مسلم لیگ (ن) کی کرپشن کی باتیں سامنے آرہی ہی ہیں، ن لیگ کا اقتدار میں آنا تو دور اب اپوزیشن بھی نہیں کرسکتی، عمران خان ہی پانچ سال وزیراعظم رہیں گے۔انہوں نےکہاکہ عمران نیازی کی صلاحتوں کااعتراف پوری دنیا کررہی ہے،عمران خان کی وجہ سےاب کشمیرکوغیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دنیا کے سامنے بھارت کاپرتشدد چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان نے دنیا کو بھارت کی اصلیت دکھائی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور