عوام آٹے کو ترس گئی،خدا ہمیں قابل اور صالح حکمران دے:جگنو محسن

عوام آٹے کو ترس گئی،خدا ہمیں قابل اور صالح حکمران دے:جگنو محسن
عوام آٹے کو ترس گئی،خدا ہمیں قابل اور صالح حکمران دے:جگنو محسن

  



اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی  اور تجزیہ کار  نجم سیٹھی  کی  اہلیہ اور  آزاد رکن  پنجاب اسمبلی جگنومحسن نے کہاہے کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیکر احسان کیا،ہم انکاحق لوٹانےکیلئے کاوش کررہے ہیں،ہم ایسےملک میں بستے ہیں جہاں کی عوام آٹا کوترس رہی ہے، ملک میں بحرانی کیفیت طاری ہے، لٹریسی لیول کم تر اورپاپولیشن کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے،جس سے ملک وقوم کی ترقی پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

حجرہ شاہ مقیم میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجگنو  محسن نے کہا کہ ہمار ےہمسایہ ملک بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ مودی سرکار کوجلاد سمجھتے ہوئے اس سے نفرت کرتے ہیں مگروہاں کاٹیکسی ڈرائیور بھی انگریزی بولتااوراپنے بچوں کوانگلش تعلیم دلوانے کاخواہاں ہے ،انڈیاجیسے غاصب ملک نے منصوبہ بندی اور اپنی آبادی پرکنٹرول کرکے اپنی عوام کوتعلیم یافتہ اور ہنرمند بناکرترقی کی منازل طے کیں مگر ہمارے ہاں مستقبل کی منصوبہ بندی کافقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ انکی اسمبلی میں بھی کوشش ہے کہ عوام کوانکے حقوق فراہم کیےجائیں مگرحکومت کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی،دعاکریں کہ خداہمیں قابل اورصالح حکمران فراہم کرے۔ انہوں نے علاقہ عوام پرواضع کیاکہ انکے حلقہ میں سابق طویل اقتدار کی اجارہ داری کی بدولت کے تھانے فرخت کیے جاتے رہے اورتھانیدار پٹواریوں سے بھتہ خوری کی گئی جس کے عوض مقامی سرکاری محکموں نے عوام سے رشوت ظلم وزیادتی کے پہاڑ توڑے جوہم نے ایسی گھناؤنی زیادتیوں کاخاتمہ کردکھایاہے، اب میرٹ پر انصاف کی فراہمی کاعمل جاری ہے، کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کاروائیوں پرہم یقین نہیں رکھتے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ