کرونا وائرس کی وباء،ابرار الحق نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا

کرونا وائرس کی وباء،ابرار الحق نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا
کرونا وائرس کی وباء،ابرار الحق نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرار الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ مرض کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز کے حصول کے لیے چینی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔

کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں خطرناک کرونا وائرس سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ہزاروں اس سے متاثر ہیں۔ابرارالحق نے کہا کہ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی دوا موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس حوالے سے پاکستان میں خصوصی انتظامات کررہی ہے۔

مزید : قومی