پنجاب میں کسانوں کے ارمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ،حکمرانوں کو ظلم کا جواب دینا ہوگا:سید حسن مرتضیٰ

پنجاب میں کسانوں کے ارمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ،حکمرانوں کو ظلم کا ...
 پنجاب میں کسانوں کے ارمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ،حکمرانوں کو ظلم کا جواب دینا ہوگا:سید حسن مرتضیٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کے ارمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے، ایک طرف انہیں گنے کی مناسب قیمت نہیں ملی تودوسری طرف ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے،کپاس کی فصل کے لئے مختص رقبہ بھی اب کم ہورہا ہے جس سے کپاس کے اہداف حاصل ہونا مشکل ہوگئے ہیں،حکمرانوں کو ظلم کا جواب دینا ہوگا۔

نجی ٹی وی کےمطابق  سیدحسن مرتضیٰ نے کہاکہ میرا جینا مرنا کسانوں کے ساتھ ہے، جہاں کسان کا پسینہ گرے گا وہاں اپنالہوگراؤں گا لیکن کسانوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے سے نہیں رک سکتا،میرے لہومیں کسانوں کی محبت شامل ہے۔اُنہوں نےکہا کہ پنجاب میں کسانوں کےساتھ انتہائی ناانصافی ہورہی ہے،اُن کے حقوق تلف کئے جارہے ہیں اور اُن کے مطالبات پاؤں تلے روند دئیے گئے ہیں، کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے مگر یہاں زراعت کو تباہ کردیا گیا ہے، کسی سطح پر بھی زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے، کسان روز احتجاج کررہے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی، اپنے مفادات کے لئے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں مگر حکومت پنجاب غفلت کی نیند سور ہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور