بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی، 3 بھائی زخمی

بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی، 3 بھائی زخمی
بارش سے بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی، 3 بھائی زخمی

  



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے  3بھائی  زخمی ہو گئے۔

تفصیل کےمطا بق سبزی منڈی جڑانوالہ میں بارشوں کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت ز میں بوس ہو گئی ملبے تلےدب کر 3 بھا ئی 12سالہ فرقان 22سالہ غلام محمد اور 20سالہ عدنان زخمی ہو ئے ۔ریسکیو1122نے فوری کارروا ئی کر تےہو ئے تینوں زخمی ہو نے والے بھا ئیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اُنکی حالت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد