سپریم کورٹ نے کہا تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا،عمران خان عوامی مفاد پردوستی کوفوقیت نہیں دیتے،:شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ نے کہا تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا،عمران خان عوامی مفاد پردوستی ...
سپریم کورٹ نے کہا تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا،عمران خان عوامی مفاد پردوستی کوفوقیت نہیں دیتے،:شیخ رشید احمد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریلوے کی بہتری چاہتی ہے،اگر عدالت عظمیٰ نے کہا تو میں وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا ،وزیر اعظم عمران خان عوامی مفاد پردوستی کوفوقیت نہیں دیتے،اگر کوئی ایسا شخص عوامی مفاد میں رکاوٹ بنا تو عمران خان اپنی  دوستی کو نہیں دیکھیں گے،وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار کے ساتھ ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،17 ماہ میں عمران خان نےاتنی مشکلات دیکھیں کہ وہ اب حالات قابوکرناجان چکےہیں،اصل مسئلہ معیشت کی بحالی ہے،ملک میں منہگائی سےعوام میں جو پیغام گیاوہ حکومت کے لیے مثبت نہیں ہے،حکومت کو ہر حال میں مہنگائی پر قابو پانا ہو گا اور میں نےوزیر اعظم سے اس سلسلہ میں آج بھی بات کی ہے ،وزیر اعظم کی مہربانی ہے کہ وہ میری بات بڑے غور سے سنتے ہیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین ایم ایل ون کے ساتھ ہے،ساراسی پیک ریلوے کاتھا،ایم ایل ون کی تکمیل کے لئے مجھے اسد عمر پر بھروسہ ہے،بیوروکریٹس نیب کی وجہ سے کسی معاملے میں ہاتھ نہیں ڈالتے،سپریم کورٹ ریلوے کی بہتری چاہتی ہے،اگر مجھے سپریم کورٹ استعفے کا کہتی ہے تو استعفا دے دوں گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی