پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااورصوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے آئی جی سندھ کلیم امام کو بڑا چیلنج دے دیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااورصوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے آئی جی سندھ ...
 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمااورصوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے آئی جی سندھ کلیم امام کو بڑا چیلنج دے دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ سوتیلا صوبہ ہے، کسی اور صوبے کیلئے آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ کابینہ میں نہیں جاتا، آئی جی پولیس کلیم امام کو سیاست کا شوق ہے تو ملازمت چھوڑ کر سامنے آجائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے ایم کیو ایم، پی ایس پی اور اے این پی کے مقامی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ قواعد کے تحت آئی جی اس طرح  تقریر نہیں کرسکتا،ایسا لگ رہا ہے کہ آئی جی کے پیچھے کوئی ہے جو کہہ رہا ہے کہ ’’لگے رہو کلیم امام ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ سندھ سوتیلا صوبہ ہے، کسی اور صوبے کیلئے آئی جی کی تبدیلی کا معاملہ کابینہ میں نہیں جاتا، اگر یہی معیار ہے تو پنجاب، کے پی کے اور اسلام آباد کے آئی جی کے تبادلے غیرقانونی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی کو سیاست کا شوق ہے تو نوکری چھوڑ کر سیاست میں آئیں،ایس ایس پی شکار پور کا اگر صوبے سے تبادلہ بھی ہوجائے تو آسیب کی طرح ان کا پیچھا کروں گا۔

واضح رہےکہ اِس سےقبل آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام نےکراچی میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہاتھاکہ میراتبادلہ اتنی آسانی سےہونےوالا نہیں ہے، میرےخلاف سازش ہوئی ہے، جب جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گااور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میرےخلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے،یہ افتتاحی تقریب تھی جسے سازش کے تحت میری الوداعی پارٹی سے منسوب کردیا گیا، سندھ پولیس والےشاید میری الوداعی پارٹی کے پیسے بچانا چاہ رہے ہیں،اگرمیرا تبادلہ ہو بھی گیا تو بھی ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی