”شرجیل خان کو منتخب کر کے کوئی رسک نہیں لیا بلکہ۔۔۔“ ڈین جونز نے ایسی بات کہہ دی کہ دیگر ٹیموں کے باؤلرز بھی گھبرا جائیں

”شرجیل خان کو منتخب کر کے کوئی رسک نہیں لیا بلکہ۔۔۔“ ڈین جونز نے ایسی بات ...
”شرجیل خان کو منتخب کر کے کوئی رسک نہیں لیا بلکہ۔۔۔“ ڈین جونز نے ایسی بات کہہ دی کہ دیگر ٹیموں کے باؤلرز بھی گھبرا جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ شرجیل خان ٹیم کو دھماکے دار آغاز فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شرجیل خان پر سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے باعث 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی اور ڈین جونز اس وقت اسی فرنچائز کے ہیڈ کوچ تھے تاہم سابق آسٹریلین سٹار کو اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں اور وہ کراچی کنگز میں ان کی موجودگی سے خوش ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ”شرجیل خان کو منتخب کرنا رسک نہیں کیونکہ میں پہلے بھی اس کیساتھ کام کر چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ کیا کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس بے تحاشا شاٹس ہیں جن کے ذریعے ہمیں دھماکے دار آغاز فراہم کر سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ناصرف اچھے کم بیک کی خواہش رکھتے ہیں بلکہ قومی ٹیم میں واپسی کی جگہ بنانے کیلئے بھی محنت کریں گے۔“

واضح رہے کہ شرجیل خان سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بحالی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت انہوں نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت لیکچرز دینے کے علاوہ دیگر شرائط پر عمل کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کر کے اپنے کئے پر معافی بھی مانگی۔ وہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جس کی قیادت بابراعظم کو سونپی گئی ہے۔

مزید : کھیل