وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت اہم تصور کی جا رہی ہے۔ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات میں اُمتِ مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہو گی۔وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور (سمٹ) اجلاس میں شرکت کرنی تھی تاہم دورہ سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم نے ملائیشیا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا، کوالالمپور سمٹ میں  ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد