”ایسے فیصلے پریشانی میں یا جذباتی ہو کر نہیں کرتے“ فاف ڈوپلیسی نے اعلان کر دیا

”ایسے فیصلے پریشانی میں یا جذباتی ہو کر نہیں کرتے“ فاف ڈوپلیسی نے اعلان کر ...
”ایسے فیصلے پریشانی میں یا جذباتی ہو کر نہیں کرتے“ فاف ڈوپلیسی نے اعلان کر دیا

  



جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ کپتانی سے مستعفی ہونے جیسے فیصلے اس وقت نہیں کئے جاتے جب آپ مایوس یا جذباتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ”جب لڑکے کپتان کے منصوبے پر کھیلیں تو بہت اچھا رہتا ہے، جب کوئی ٹیم برا کھیلتی ہے تو پھر لوگ سوال پوچھتے ہیں اور جوابات کی تلاش کیلئے سب سے پہلے کوچ اور کپتان کی طرف دیکھتے ہیں۔“

فاف ڈوپلیسی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے اور حال ہی میں انگلینڈ کے ہاتھوں میں سیریز کی شکست کے ساتھ ہی مسلسل نوویں ٹیسٹ میچ میں ناکامی ہوئی جس پر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے یا پھر مستعفی ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں تاہم فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے مایوسی یا جذبات کے عالم میں نہیں لئے جاتے۔ ان کا کہنا تھا ”میں جانتا ہوں کہ نتائج اچھے نہیں ہیں جو ہمارے موجودہ اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں، یہ کرکٹ اور تمام شور شرابے سے دور جانے اور پھر ٹی 20 کیلئے تازہ دم ہو کر واپس آنے کا وقت ہے۔“

مزید : کھیل