فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کہاں ہیں؟ خبر آ گئی

فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کہاں ہیں؟ خبر آ گئی
فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کہاں ہیں؟ خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رﺅف بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کیلئے دوبارہ آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے پہلے میچ میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں 27 رنز کے بدلے میں ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میلبورن سٹارز نے حارث رؤف کا خلاءپر کرنے کیلئے لاہور قلندرز ہی کی ایک اور دریافت دلبر حسین کا انتخاب کیا تھا جو ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے تاہم حارث رؤف کی واپسی کے باوجود وہ سکواڈ کیساتھ ہی موجود رہیں گے جس کے باعث انہیں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے مزید مواقع ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ میلبورن سٹارز نے بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں فائنل میں رسائی مل جائے گی جو 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل