’اگر خواتین نے یہ کام کیا تو مردوں کو گرفتار کرلوں گا‘ اسسٹنٹ کمشنر نے انوکھی دھمکی دے دی

’اگر خواتین نے یہ کام کیا تو مردوں کو گرفتار کرلوں گا‘ اسسٹنٹ کمشنر نے ...
’اگر خواتین نے یہ کام کیا تو مردوں کو گرفتار کرلوں گا‘ اسسٹنٹ کمشنر نے انوکھی دھمکی دے دی

  



ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے اسسٹنٹ کمشنر محسن صلاح الدین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو انوکھی دھمکی دے دی۔

عمومی طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ پولیس کی جانب سے مفرور ملزم کو پکڑنے کیلئے اس کے اہلخانہ کو گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن اے سی ڈی آئی خان نے مردوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے دھمکی دی ہے کہ اگر احتجاج میں کوئی خاتون شریک ہوئی تو مردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈی آئی خان میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پیر کے روز احتجاجی مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی تھی جس کے باعث اسسٹنٹ کمشنر نے یہ انوکھی دھمکی دی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان