شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے

  



نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے جہاں وہ 2 روزہ معاشی سفارت کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور کینیا کے مابین دوطرفہ تجارت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی، وزیرخارجہ معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے، وزیرخارجہ خطاب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی