سونا 550روپے فی تولہ،امریکی ڈالر 11پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی رہی

  سونا 550روپے فی تولہ،امریکی ڈالر 11پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومندی کا رجحان غالب رہا جسکے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کی کمی سے42539پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ 48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کار وں کو 14کروڑ33لاکھ روپے کا خسارہ ہوا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.69فی صدزائد رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس68.97پوائنٹس کی کمی سے 19737.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 67.29پوائنٹس کی کمی سے29462.59پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ169میں کمی اور15میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 14کروڑ33لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر79کھرب 59ارب 63کروڑ45لاکھ روپے ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روزفی اونس قیمت میں 11ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 550روپے مہنگا ہوکر 91550روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔دوسری طرف انٹر بینک میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے اور قیمت فروخت154.70روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر