برطانیہ کی مقامی سٹی کونسل نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے مسجد میں اذان دینے کی درخواست مسترد کردی

برطانیہ کی مقامی سٹی کونسل نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے مسجد میں اذان دینے کی ...
برطانیہ کی مقامی سٹی کونسل نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے مسجد میں اذان دینے کی درخواست مسترد کردی

  

مانچسٹر (محمد رضوان )برطانیہ کے علاقے پیٹربورو کی مسجد میں اذان کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت مسترد کردی ۔

تفصیلات کےمطابق پیٹربورو میں گلیڈسٹون سٹریٹ پر واقع غوثیہ مسجد نے سٹی کونسل کو اپنے میناروں میں سے ایک پر سپیکر لگانے کے لیے درخواست دی جس کو مسترد کردیا گیا ۔سٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد میں اذان کی اجازت اس لیے نہیں دی گئی کیونکہ یہ نا پسندیدہ مداخلت ہو سکتی ہے اوریہ شہر کے اختیار کردہ پیٹربرگو لوکل پلان اور نیشنل پلاننگ پالیسی فریم ورک میں شور و ضوابط سے متصادم ہے۔

مزید :

برطانیہ -