خیبرپختونخوا حکومت نے سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا
خیبرپختونخوا حکومت نے سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں پرائمری، مڈل، ہائی، اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈبل شفٹ کے لیے موجودہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جہاں پر ممکن نہ ہو وہاں پر فکس پے پر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔فکس پے کے لیے وظیفے کے تعین کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔پرائمری سکول ٹیچر کے لیے 12000 روپے، مڈل 15000 ، ہائی سکول ٹیچر کے لیے 18000  اور ہائیر سیکنڈری ٹیچر کے لیے 20000 ماہانہ روپے مقرر کیے گیے ہیں۔ کلریکل سٹاف 7000، کلاس فور کے لیے 5000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈبل شفٹ مالی سال 2021-22 سے نافذالعمل ہوگا، باہر سے لیے گئے اساتذہ خالصتاً عارضی بنیادوں پر لیے جائیں گے۔دریں اثنا، کابینہ میں صوبے میں یکساں نظام تعلیم کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -