اٹلی میں ٹک ٹاک چیلنج کی وجہ سے خود کشی کرنے والی لڑکی کی موت کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہو گیا

اٹلی میں ٹک ٹاک چیلنج کی وجہ سے خود کشی کرنے والی لڑکی کی موت کی تحقیقات کا ...
اٹلی میں ٹک ٹاک چیلنج کی وجہ سے خود کشی کرنے والی لڑکی کی موت کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع ہو گیا

  

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی پرائیویسی واچ ڈاگ نے ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے لیے خودکشی کرنے والی لڑکی کے کیس کی تحقیقات کو وسیع کردیا۔اٹلی کی پرائیویسی واچ ڈاگ نے بدھ کے روز پالرمو سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی تحقیقات کو وسیع کردیا جس نے پچھلے ہفتے ٹک ٹاک بلیک آو¿ٹ چیلنج لینے کے بعد بیلٹ سے گلا گھونٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا ۔ اٹلی کے حکام نے فیس بک اور انسٹاگرام سے یہ معلومات طلب کی ہیں کہ وہ ان کے پلیٹ فارم پر اکاو¿نٹ کھولنے میں کس طرح کامیاب رہی ہے۔واچ ڈاگ نے پہلے ہی ان صارفین کے لیے ٹک ٹاک تک رسائی روک دی ہے جن کی عمر کی تصدیق نہیں ہوسکتی ہے۔لڑکی کی حادثاتی موت نے اٹلی میں غم و غصے کی لہر کو جنم دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -