گورنر ہاؤس کی سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو  سامنے آنے کے بعد عمران اسماعیل بھی میدان میں آگئے

گورنر ہاؤس کی سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو  سامنے آنے کے بعد عمران اسماعیل ...
گورنر ہاؤس کی سرکاری گاڑی میں کتے کی ویڈیو  سامنے آنے کے بعد عمران اسماعیل بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے،جس گاڑی کی ویڈیو بنائی گئی اس میں میری فیملی موجود تھی۔
انکا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانا بری حرکت تھی،گاڑی میں میری بیوی اور بیٹی موجود تھی،گاڑی کے ساتھ پروٹوکول نہیں سیکیورٹی موجود تھی جو  کہ گورنر کی فیملی کو ملتی ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص نے خود کو چھپایا اور بار بار سرکاری گاڑی کے قریب آکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ویڈیو بنانے والا سندھ کی کرپٹ حکومت کا حصہ ہے۔ویڈیو بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ کچھ غلط ہورہا ہے۔ویڈیو بنا کر غٰیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

مزید :

قومی -