ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید 64 افراد جاں بحق 

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید 64 افراد جاں بحق 
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، مزید 64 افراد جاں بحق 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 821 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 78 لاکھ04 ہزار 935 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 910 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ43 ہزار 683 ، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198، اسلام آباد میں 41 ہزار 076، بلوچستان میں 18 ہزار 788، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد33ہزار295 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 514 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -اہم خبریں -