کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کب پاکستان پہنچ رہی ہے ؟ خوشخبری آ گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آخر کار کورونا وائرس سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک امید کی کرن پھوٹ پڑی ہے کیونکہ ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کورونا ویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کر دی ہیں ، پی آئی اے کا خصوصی بیوئنگ 77 طیارہ پانچ لاکھ ٹن ویکسین وائلز پاکستان لائے گا ، پی آئی اے ترجمان کا کہناتھا کہ سی ای او ارشد ملک نے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں ۔