میری بیوی کو بتادیں یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے وزیرریلوے نے خواتین سے یہ بات کیوں کہی؟

میری بیوی کو بتادیں یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے وزیرریلوے نے خواتین سے ...
میری بیوی کو بتادیں یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے وزیرریلوے نے خواتین سے یہ بات کیوں کہی؟

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراوں گا، انہوں نے خواتین کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی کو بتادیں یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے۔

چوتھے آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے،حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں، میں نے خواتین کی بہت تعریف کر دی ہے، اتنی تعریف کی ہے کہ اب میری بیوی کو میسج کردیں، میری بیوی کو ٹیکسٹ کریں کہ یہ واقعی خواتین کی بہت عزت کرتا ہے، اللہ کا شکر ہے گھر کا سکون برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا، پچھلے 50 سال میں ریلوے کو ایک اعشاریہ دو ٹریلین روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشہ چھ ماہ میں 20 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو چکا ہے،ریلوے کی بہتری کے لیے کاروباری افراد کی مدد چاہیے، کاروباری طبقہ اپنے آئیڈیاز دے، ٹوٹی ہوئی ریلوے کو 6 سے 9 ماہ میں فخر پاکستان کاروبار بناوں گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -