کیا واقعی ایچ ای سی نے آن لائن امتحانات کی اجازت دیدی ہے ؟ ایسا اعلان ہو گیا کہ سن کر شفقت محمود بھی دنگ رہ جائیں گے 

کیا واقعی ایچ ای سی نے آن لائن امتحانات کی اجازت دیدی ہے ؟ ایسا اعلان ہو گیا ...
کیا واقعی ایچ ای سی نے آن لائن امتحانات کی اجازت دیدی ہے ؟ ایسا اعلان ہو گیا کہ سن کر شفقت محمود بھی دنگ رہ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )طالبعلموں کی جانب سے پرزور مہم چلائی جارہی ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان کے امتحانات آن لائن ہی لیے جائیں اور گزشتہ روز سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی یہ خبر زبان زد عام رہی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن امتحانات لینے کی اجازت دیدی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے لیکن اب انکشاف ہواہے کہ ایچ ای سی نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن امتحانات کی اجازت سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیاہے ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور یہ ممکنہ طور پر کسی کی شرارت ہے ۔ نوٹیفکیشن پر چیئرمین ایچ ای سی کے دستخط بھی جعلی کیے گئے ہیں ۔

شفقت محمود کا گزشتہ روز دیا گیابیان

یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ گزشتہ روز جب یہ افواہ پھیلنا شروع ہوئی تو اس پر وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہناتھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ایچ ای سی نے ضروری حفاظتی اقدامات کے ساتھ یونیورسٹیز کو آن لائن امتحانات کی اجازت دے دی۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی ہدایات نے یونیورسٹیز کیلئے ایک راستہ متعین کردیا ہے اب انہیں امتحانات کا انعقاد جلد از جلد کرلینا چاہیے، تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنا بہت ضروری ہے۔شفقت محمود نے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ سخت محنت کریں۔ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان جاری کرنے سے قبل ذاتی حیثیت میں آن امتحانات کیلئے ایچ ای سی سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی یا نہیں ۔


گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کا متن ملاحظہ کیجیے :


 طلبہ کی جانب سے فزیکل امتحانات کے بارے میں اٹھائے گئے تحفظات پر تمام جامعات کے وائس چانسلرز (وی سی) سے مشاورت کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے پہلے ہی یونیورسٹیز کو اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے جس کی معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آن لائن یا آن کیمپس امتحان کا فیصلہ کریں۔
ایچ ای سی نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طریقے سے آن لائن امتحان لے سکتی ہیں کہ اس میں نقل کا امکان نہ رہے اور جہاں ضروری ہو وہاں طلبہ کی زبانی سوالات پوچھ کر بھی آزمائش کی جائے۔
اگر کوئی یونیورسٹی آن کیمپس امتحان لینا چاہتی ہے تو اسے کورونا پروٹوکولز کی پابندی کرنا ہوگی۔ طلبہ کو کورس ورک مکمل کرانے کیلئے یونیورسٹیز دو ہفتوں کی میک اپ کلاسز بھی لے سکتی ہیں۔ میڈیکل، انجینئرنگ اور ایسے کورسز جن کیلئے لیبارٹری یا سٹوڈیو کی ضرورت پڑتی ہے، وہ امتحانات آن کیمپس ہی لیے جائیں گے۔ایچ ای سی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایک ہی کورس کے طلبہ کا ایک ہی طرح سے امتحان لیا جائے گا چاہے وہ آن لائن ہو یا آن کیمپس۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -