ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہو گئی، بھارت سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہو گئی، ...
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہو گئی، بھارت سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت ممکن بنانے کیلئے آئی سی سی بھی فکرمند ہے جس نے ویزوں اور سیکیورٹی کیلئے بھارتی بورڈ سے تحریری یقین دہانی طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے،ماضی میں مختلف ایونٹس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کیلئے ویزوں کے حصول میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے روڑے اٹکائے جاتے رہے ہیں اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے وینیو بھی تبدیل کرنا پڑے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان خدشات کے پیش نظر گزشتہ سال کے وسط میں ہی موقف اختیار کیا تھا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) گرین شرٹس کو ویزے جاری کرنے کے ساتھ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی تحریری طور پر یقین دہانی کرائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ آئی سی سی اجلاس میں بھی اپنا یہ مطالبہ دہرایا تھا اور اب اس ضمن میں نئی پیش رفت یہ ہوئی کہ کونسل نے بھی بھارتی بورڈ سے یقین دہانی طلب کرلی ہے جس پر بی سی سی آئی نے جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا ہے۔ 
دریں اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایک بار پھر کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہونے کی ضمانت بھی دی جائے،اس معاملے پر ایک عرصہ سے ڈیڈلاک پایا جاتا ہے،بھارتی حکومت کسی بھی کرکٹ ایونٹ کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کو تیار نہیں،اس صورتحال میں ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد آئی سی سی کیلئے خاصا گھاٹے کا سودا ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -