اداکارہ نتاشا علی کی شادی ، دولہا کون ہے؟ کئی ماہ بعد تصاویر وائرل

اداکارہ نتاشا علی کی شادی ، دولہا کون ہے؟ کئی ماہ بعد تصاویر وائرل
اداکارہ نتاشا علی کی شادی ، دولہا کون ہے؟ کئی ماہ بعد تصاویر وائرل
سورس:   Instagram/natashaali110official

  

کراچی (آئی این پی) اداکارہ نتاشا علی نے شادی کے تقریباپانچ ماہ بعد اپنے مداحوں کیلئے تصاویر شیئرکردی ہیں،اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کچھ عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ میرا نکاح 14 اگست 2020 کوہواتھا، تاہم انہوں نے تاحال اپنی شادی کی تصاویرپبلک نہیں کی تھیں۔ 

انسٹا پوسٹ اورسٹوریزمیں نتاشا نے دلکش تصاویر شیئرکی جس میں وہ سرخ عروسی لہنگے میں ملبوس ہیں۔نتاشا کے شوہرشاہ زیب کا تعلق خیر پورسے ہے اور پیشے کے اعتبار سے وہ سول انجینئرہیں۔ 

یاد رہے کہ لاک ڈان میں پاکستان کے بہت سے شوبزستارے شادی کے بندھن میں بندھے جن میں آغاعلی اور حنا الطاف، دانیال راحیل اور فریال محمود، فلک شبیراورسارہ خان، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد، رباب ہاشم اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -