اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ سنا ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق صدر کی طبی رپورٹ پیش کی گئی ، عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی منظور کر لیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر لیے ہیں ، میڈیکل بورڈ نے آصف ز رداری کی صحت غیر تسلی بخش قرار دیدی ہے ۔

مزید :

قومی -