وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ، کتنے پیسے دیئے جائیں گے ؟ بڑی خبر 

وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ، ...
وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ، کتنے پیسے دیئے جائیں گے ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اگلے سال سے اراکین پارلیمنٹ کو پچاس پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنا دی ۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے جلسوں پر پورا زور لگاکر دیکھ لیا عوام نے ساتھ نہیں دیا، تمام لوگ ملکر ترقیاتی کاموں اور احساس پروگرام کی کامیابی کیلئے پورا زور لگائیں،اتحاری بے فکر رہیں،اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے،ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ 
اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاکہ مشیر اور وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں ،عوام کو کچھ مل رہاہے نہ کام ہورہے ہیں تمام وزراءکا احتساب ہونا چاہیے۔ارکان اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی اور کراچی ٹرانفارمیشن پلان پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانے گئے تھے لیکن خود پھنس گئے۔براڈ شیٹ سے متعلق کمیشن بنا دیا ہے جو سرے محل اورحدیبیہ پیپر ملز کی بھی تحقیقات کرے گا،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں،غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔
اجلاس میں ارکان نے قرضوں سے متعلق سوالات کئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب روپے قرضے لئے۔ چھ ہزار ارب قرضوں کی واپسی میں چلے گئے۔ تین ہزار ارب روپے کی قدر کم ہونے میں چلے گئے۔ کورونا ریلیف میں 15 سو ارب دیے گئے۔
بعض ارکان گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی اورچیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی پر برہم نظر آ ئے۔ اراکین اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی۔ نور عالم نے کہا کہ تمام وزراءکا احتساب ہونا چاہیے۔ آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا۔ مشیراور وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں‘حفیظ شیخ 2008 میں بھی یہی باتیں کرتے تھے۔ 

مزید :

قومی -