کاگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کم عمر باؤلر، مگر پہلے نمبر پر کون سا پاکستانی ہے؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھے

کاگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کم عمر ...
کاگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کم عمر باؤلر، مگر پہلے نمبر پر کون سا پاکستانی ہے؟ جان کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کاگیسو ربادا نے پاکستان کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 200 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر ربادا نے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے حسن علی کو بولڈ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے اور جنوبی افریقہ کے تیسرے کم عمر فاسٹ باﺅلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 
کاگیسو ربادا نے اپنے کیرئیر کے 44 ویں ٹیسٹ میچ اور 25 سال 248 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر وقار یونس ہیں جنہوں نے24 سال 26 دن کی عمر میں 38 میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ 
دوسرے نمبر پر بھارت کے لیجنڈ کپتان کپل دیو ہیں جنہوں نے 24 سال 68 دن کی عمر میں 50 میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ تیسرے نمبر پر بھی بھارت کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ ہیں جنہوں نے 46 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کیں جبکہ اس وقت ان کی عمر 25 سال 74 دن تھی۔ 

مزید :

کھیل -