کراچی ٹیسٹ میچ کا ہیرو کون ہے؟ انضمام الحق نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

کراچی ٹیسٹ میچ کا ہیرو کون ہے؟ انضمام الحق نے قوم کے دل کی بات کہہ دی
کراچی ٹیسٹ میچ کا ہیرو کون ہے؟ انضمام الحق نے قوم کے دل کی بات کہہ دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکل میں آ گئی ہے اور پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اور اب یہ پاکستانی باﺅلرز پر منحصر ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں کیسی باﺅلنگ کرتے ہیں، وکٹ اب سپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی باﺅلرز نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں محض 220 رنز پر آﺅٹ کر دیا تاہم اس کے بعد پاکستانی بلے باز اچھا آغاز فراہم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور صرف 27 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب فواد عالم میدان میں آئے۔ 
فواد عالم نے انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے مشکل وقت میں ناصرف شاندار سنچری مکمل کی بلکہ ان کی اننگز کے باعث پاکستان کی پوزیشن بھی مضبوط ہوئی جس کے باعث ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ ماہرین کرکٹ بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہیں۔ 

مزید :

کھیل -