وہ گانا جس کی شوٹنگ کے دوران ناچ ناچ کر نورا فتحی کے پاؤں سوج گئے تھے

وہ گانا جس کی شوٹنگ کے دوران ناچ ناچ کر نورا فتحی کے پاؤں سوج گئے تھے
وہ گانا جس کی شوٹنگ کے دوران ناچ ناچ کر نورا فتحی کے پاؤں سوج گئے تھے
سورس:   Facebook

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں اپنی ڈانس مووز سے تہلکہ مچانے والی نورا فتحی جب اپنا جلوہ دکھاتی ہیں تو دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان کی شناخت بہترین ڈانسر کے ساتھ آئٹم گرل کی بھی بن چکی ہے لیکن وہ جو بھی گانا کرتی ہیں اس کا حق ادا کردیتی ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق فلم مرجاواں کے گانے ’اک تو کم زندگانی‘ کی شوٹنگ کے دوران نورا فتحی کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ گانا شدید گرمی کے موسم میں عکسبند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نورا فتحی کا بار بار میک اپ خراب ہوجاتا تھا۔

اس کے علاوہ اس گانے میں ڈانس کے دوران انہوں نے اونچی ایڑی کی جوتیاں پہن رکھی تھیں اور کئی ری ٹیک ہونے کی وجہ سے ان کے پاؤں سوج گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے انتہائی پروفیشنل انداز میں گانا مکمل کیا۔

یوٹیوب پر 10 اکتوبر 2019 کو یہ گانا ٹی سیریز نے ریلیز کیا تھا جس کو اب تک تقریباً ساڑھے 23 کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -