فواد عالم کو جلد آﺅٹ کیوں نہ کر سکے؟ جنوبی افریقہ کے سپنر نے سچ بول دیا

فواد عالم کو جلد آﺅٹ کیوں نہ کر سکے؟ جنوبی افریقہ کے سپنر نے سچ بول دیا
فواد عالم کو جلد آﺅٹ کیوں نہ کر سکے؟ جنوبی افریقہ کے سپنر نے سچ بول دیا
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سپنر کیشوو مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ فواد عالم کے سٹانس کی وجہ سے اس کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے، ہم نے آج فواد عالم کوجلد آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ 

کیشوو مہاراج نے مزید کہا کہ پاکستان کو برتری حاصل ہوگئی ہے لیکن ہم بہت زیادہ پیچھے نہیں ہیں اور پاکستان کی حاصل ہونے والی برتری کو جلد ختم کر کے زیادہ سے زیادہ لیڈ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ بہترین ہدف دے سکیں۔ 

مزید :

کھیل -