ٹی ڈی سی پی اورپی بی آئی ٹی میں سیاحت کے فروغ کیلئےایم او یو پر دستخط

ٹی ڈی سی پی اورپی بی آئی ٹی میں سیاحت کے فروغ کیلئےایم او یو پر دستخط
ٹی ڈی سی پی اورپی بی آئی ٹی میں سیاحت کے فروغ کیلئےایم او یو پر دستخط

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) میں سیاحت کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔

ایم او یو پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی بی آئی ٹی ڈاکٹر ارفعہ اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ٹی ڈی سی پی تنویر جبار نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار تنویر الیاس، چیئرمین ٹی ڈی سی پی سہیل ظفر چیمہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ارفعہ اقبال نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سیاحتی منصوبوں کیلئے راغب کیا جائے گا، پنجاب میں سیاحت بالخصوص تاریخی مقامات کا بڑا پوٹینشل موجود ہے، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سیاحت کو معیشت کا انجن بنانا چاہتے ہیں۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود کی قیادت میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں اور اس ایم او یو سے ان اقدامات کو تقویت ملے گی، پی بی آئی ٹی سرمایہ کاروں اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان پل کا کام کرے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -