براڈ شیٹ کی تحقیقات کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے ، وزراءکے اجلاس میں واضح کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے وزراءکے اجلاس میں واضح کر دیا کہ براڈ شیٹ کی تحقیقات جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ہی کریں گے ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزراءکا اجلاس ہوا جس میں محکمہ اوقاف کی جانب سے قبضہ مافیا پر بریفنگ دی گئی ، عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ، سینیٹ انتخابات صاف شفاف ہوں گے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔
دوران اجلاس عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ، براڈ شیٹ اور قبضہ مافیا سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی ، ذرائع کا کہناہے کہ شہزاد اکبر نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا بتایا گیا کہ خرم دستگیر سے ایک ارب روپے سے زائد کا قبضہ واگزار کروایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید ہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے ، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں ۔