پاکستان نے کویت سے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھا دیا، وزیرداخلہ شیخ رشید کو دورے کی بھی دعوت آگئی
اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں او رنسلوں پر مشتمل ہیں،دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے،کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے،کویتی وزیر سے ملاقات میں پاکستانیوں سے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کویتی امیر نے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے۔عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے،ہاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں،میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس مو قع پر وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اورنسلوں پر مشتمل ہیں،بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں۔دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے،کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویت وفد کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔