خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع زلزلے سے لرز اٹھے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز اٹھے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سوات اور گردو نواح، نوشہرہ، چارسدہ، دیر اور مالاکنڈ میں آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 281 کلومیٹر زیر زمین تھی۔