سونا سستا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کو سونا سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 44 روپے کی کمی سے 96 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوا ہے اور اس کی قیمت 1842 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔