لاہور میں انسانیت سوز واقعہ،گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 12سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،انسپکٹر جنرل (آئی جی)پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 12سالہ مصباح اقبال ٹاؤن کے علاقہ نرگس بلاک میں ایک گھر میں کام کرتی تھی،گزشتہ روز اس کی نعش گھر سے ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔