معروف اداکارہ نے 53 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی

معروف اداکارہ نے 53 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی
معروف اداکارہ نے 53 سال کی عمر میں اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی
سورس: Instagram/pamelaanderson

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 53سالہ ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 20جنوری 2020ءکو اپنے دیرینہ 74سالہ دوست جان پیٹرز کے ساتھ اچانک پانچویں شادی کرکے دنیا کو حیران کر دیاتھا تاہم ان کی یہ شادی محض 12دن ہی چل سکی اور طلاق ہو گئی۔اب اداکارہ نے اس پانچویں ناکام شادی کے لگ بھگ ایک سال بعد ہی اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ چھٹی شادی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق پامیلا اینڈرسن کے اس باڈی گارڈ کا نام ڈین ہے ہرسٹ ہے جو اداکارہ کے کینیڈا میں واقع قصبے ہی کا رہائشی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسے لاک ڈاﺅن کے دوران ڈین کے ساتھ محبت ہوئی اور اب انہوں نے ایک مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے جس میں ان کے قریبی دوست احباب ہی شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب کینیڈا میں وینکوور آئی لینڈ پر واقع پامیلا اینڈرسن کے گھر میں کرسمس کے موقع پر ہوئی۔ڈین کے ساتھ شادی کے بعد پامیلا کا کہنا ہے کہ ”مجھے بالآخر وہ ساتھی مل گیا ہے جس کی مجھے تلاش تھی۔میں ایک ایسے شخص کی بانہوں میں پہنچ گئی ہوں جو مجھ سے سچا پیار کرتا ہے۔واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن نے پہلی شادی فلمی کیریئر کے آغاز کے بعد 1996ءمیں کی۔ ان کے پہلے شوہر سے دو بچے بھی ہیں جن کی عمریں اس وقت 24اور 25سال ہیں۔ یہ پہلی شادی محض اڑھائی سال ہی چل سکی۔ 2001ءمیں انہوں نے دوسری شادی کی جو صرف دو سال ہی چل سکی اور 2003ءمیں طلاق ہو گئی۔

پامیلا نے 2006ءمیں ایک منگنی کی اور ایک سال تک اپنے منگیتر کے ساتھ رہنے کے بعد شادی سے پہلے ہی ان میں علیحدگی ہو گئی۔ اس کے بعد پامیلا نے اپنے پہلے شوہر کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کی، کچھ عرصہ اپنے اس پہلے شوہر کے ساتھ تعلق میں رہنے کے بعد جب بات نہ بنی تو اسے چھوڑ کر 2007ءمیں تیسری شادی کر لی۔ یہ بھی ایک سال ہی چلی اور 2008ءمیں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ وقت اکیلے گزارنے کے بعد 2013ءمیں اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ دوبارہ ’چوتھی‘ شادی کر لی جو 2015ءتک چلی۔ چار شادیوں کی ناکامی کے بعد پامیلا نے گزشتہ سال اپنے 35سالہ پرانے دوست فلم ساز جان پیٹرز کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور جنوری 2020ءمیں ان کی اچانک شادی نے مداحوں کو حیران کر دیا تاہم یہ شادی صرف 12دن ہی چل سکی۔

مزید :

تفریح -